ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب:حوثیوں کے بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

سعودی عرب:حوثیوں کے بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

Wed, 10 Aug 2016 15:14:53  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،10؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی فضائی دفاع نے یمنی اراضی سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے یہ میزائل سعودی عرب کے دو علاقوں ابہا اور خمیس مشیط کی سمت داغے گئے تھے۔ادھر یمن کی سرکاری فوج عوامی مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد کی معاونت کے ساتھ دارالحکومت صنعاء کے نواح میں نہم گورنری کے متعدد ٹھکانوں کو واپس لینے میں کامیاب ہو گئی۔فوجی ذرائع ابلاغ کے مرکز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے شدید معرکوں کے بعد الحول کے علاقے کو حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے ہاتھ سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔اس کے علاوہ تزویراتی اہمیت کے حامل جبل قتب کی تطہیر کا عمل بھی پورا کر لیا گیا۔


Share: